کھیل
Time 08 جنوری ، 2020

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: ویرات کوہلی کا پہلا نمبر

فائل فوٹو

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسمتھ دوسرے اور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے بابراعظم کا بلے بازوں کی فہرست میں ساتواں نمبر ہیں۔

اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پاٹ کمنز ٹیسٹ ریکنکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسر نمبر ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کا کوئی بولرز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا تاہم محمد عباس کا 17 نمبر ہے۔

مزید خبریں :