Can't connect right now! retry

کھیل
08 جنوری ، 2020

ویڈیو— حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک

پاکستان نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرلی ۔

حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رؤف سےقبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔

راشد خان کی ہیٹ ٹرک:

‏حارث رؤف نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا اور ان کی پہچان مسلسل تیز رفتاری کے ساتھ بولنگ کرانا ہے۔

اس سے قبل وہ پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔

اس سیزن میں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں بھی کامیاب ہو ئے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM