پاکستان
Time 10 جنوری ، 2020

’بدقسمتی سے ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود خود سے ٹی وی بھی نہیں بنا سکتے‘

ن لیگ کے اندر لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں، کچھ رہنما خواجہ آصف کو میٹنگز میں بھی نہیں بلانا چاہتے، لگتا ہے شہباز شریف کی گمشدگی کا اشتہار دینا ہوگا، فواد چوہدری— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل بہت سے معاملات پر ذمہ داری کا ثبوت نہیں دے سکی، کونسل کا نظام عوامی ٹیکسوں سے چلتا ہے۔

ایک سوال کے جواب پر فواد چوہدری نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کے اندر لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں، کچھ لیگی رہنما خواجہ آصف کو میٹنگز میں بھی نہیں بلانا چاہتے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کو واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، لگتا ہے ان کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔

ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو آخر کار سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی طرف آنا ہے، میری وزارت نے امپورٹ و ایکسپورٹ کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، اسکول، کالجز و یونیورسٹیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فعال بنانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود خود سے ٹی وی بھی نہیں بنا سکتے، آئندہ آنے والے سال سائنس و ٹیکنالوجی، عقل اور منطق کے سال ہوں گے۔

مزید خبریں :