7 سالہ ننھے ’پکاسوُ‘ سے ملیے

فوٹو: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

پیبلو پکاسو جنہیں 20 ویں صدی کا اثر و رسوخ رکھنے والا فنکار مانا جاتا ہے، ان کے فن پارے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور لوگ آج بھی ان کے فن پاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

مگر  آج ہم آپ کو 7 سالہ ننھے ’پکاسو‘ سے ملواتے ہیں، اس ننھے فنکار کا ہنر دیکھنے کے بعد آپ بھی انہیں سراہے بغیر نہیں رکیں گے۔

میکائل آکر جو کہ فن کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنا چکے ہیں، صرف 7 سال کی عمر میں ہی ان کے ٹیلنٹ نے ننھے فنکار کو دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

جرمنی سے تعلق رکھنے والے میکائل کو اب ’پری اسکول پکاسو‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے، اب آپ بھی یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آیا اس ننھے سے بچے کے دماغ میں پینٹنگ کرنے کا خیال آیا ہی کہاں سے ہے؟

میکائل کا یہ ٹیلنٹ ایسے دریافت ہوا تھا کہ جب یہ 3 سال کا تھا تو اس کے والدین ان کے لیے ایک کینوس اور کچھ رنگ لے کر آئے تھے تاکہ وہ کچھ خود سے تخلیق کر سکے۔

فوٹو: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

ان کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ میکائل کو بے شمار کھلونے تو دلا ہی چکے تھے تو اس بار انہوں نے میکائل کے لیے کچھ الگ خریدنے کا سوچا تھا اور وہ ننھے میکائل سے ایک حیرت انگیز فن پارے کی توقع قطعی نہیں کر رہے تھے۔

فوٹو: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

میکائل نے جب پہلی مرتبہ کینوس پر رنگ بکھیرے تو یہ دیکھ کر ان کے والدین اس قدر حیران ہوگئے کہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ میں میکائل کی پہلی پینٹنگ دیکھنے کے بعد یہ سمجھا کہ شاید یہ میری اہلیہ نے پینٹ کیا ہے۔

میکائل کے والد نے مزید کہا کہ مجھے لگا شاید یہ اس سے غلطی سے پینٹنگ بن گئی ہے لیکن میں غلط تھا کیونکہ میکائل کی دوسری اور پھر تیسری پینٹنگز کو دیکھنے کے بعد میں یہ جان گیا کہ یہ اس کا ہنر ہے۔

فوٹو: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

گزشتہ ماہ ننھے میکائل کے فن پاروں کی نمائش برلن کی ایک نجی آرٹ گیلری میں کی گئی تھی جہاں ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں لاجواب ہوں کہ یہ فن پارے ایک اسکول کے بچے ہیں۔

میکائل آکر ایبسٹریک میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کی حالیہ پینٹنگ 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :