Time 13 جنوری ، 2020
پاکستان

کوئٹہ: کمرے میں ہیٹر کی گیس بھرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

فائل فوٹو

کوئٹہ: گھر میں گیس بھرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک مکان سے میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اہل خانہ رات کو گیس ہیٹر جلا کر سوگئے تھے اور اس دوران گھر میں گیس بھرنے سے پانچوں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہےکہ کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث ان دنوں شدید سردی ہے اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک جا پہنچا ہے تاہم سردی سے بچنے کے لیے گیس کے ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ہیٹر کو کمرے میں رکھ کر چلتے چھوڑ دینا انتہائی خطرناک ہے جس سے گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :