16 جنوری ، 2020
سلطنت عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق کے ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سلطان قابوس کے انتقال پر مسقط کے شاہی محل پہنچے جہاں انہوں نے نئے سلطان سے تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
شاہی محل آمد پر نئے سلطان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور اور فرداً فرداً مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو کی جس کے بعد شیخ محمد بن زید روانہ ہونے لگے تو رسمی مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم شیخ ہیثم بن طارق نے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور آگے کی طرف چلنے لگے۔
اس واقعے کے فوراً بعد عمان کے سلطان اور شیخ محمد بن زید نے بلآخر مصافحہ کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔
خلیجی خطے کی روایات کے مطابق اور عمانی رسم و رواج کے تحت اپنے مہمان کی تعظیم کرنے والا میزبان اس وقت تک ہاتھ پیچھے رکھتا ہے جب تک مہمان دروازے تک نہ پہنچ جائے۔
اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے سلطان نے بھی معزز مہمان سے روانگی کے وقت ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مرحوم سلطان قابوس نے مرحوم شیخ زید سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔
مرحوم سلطان قابوس اور مرحوم شیخ زید کے درمیان بھی ایسا واقعہ پیش آیا