Time 18 جنوری ، 2020
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کے نزدیک سب سے اہم کیا ہے؟

فوٹو: بشکریہ ماہرہ خان انسٹاگرام

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان آج کل میکسیکو میں سیر سپاٹے کررہی ہیں اور اس دوران وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تمام تر لمحات بھی شیئر کر رہی ہیں۔

اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کرتے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

View this post on Instagram

The arrival P.S swipe ️

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ خان نے میکسیکو کے تولوم بیچ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ماہرہ خان انسٹاگرام

ماہرہ نے چند تصاویر کے ذریعے میکسیکو  کے فن  کی جھلک بھی دکھائی جس میں انہوں نے کیپشن لکھا کہ ’فن اس شہر کے ہر ایک کونے میں ہے‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے میکسیکو کے تولوم بیچ کے خوبصورت مناظر کی بھی تصاویرشیئر کیں۔

فوٹو: بشکریہ ماہرہ خان انسٹاگرام

ماہرہ نے جہاں میکسیکو کے مناظر اور اپنی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں وہیں انہوں نے خود سے محبت کرنے کے حوالے سے متعدد اقوال بھی شیئر کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ایک خوبصورت کیپشن لکھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اداکارہ کے نزدیک سب سے اہم قریبی دوست ہیں۔

ماہرہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ آپ دنیا کے انتہائی خوبصورت مقامات پر جاسکتے ہیں، بہترین سفر کرنے کا ارادہ کر سکتے ہیں، خوابوں کا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس صحیح لوگ نہ ہوں تو اس کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں ہے‘۔

ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ان لوگوں کے ساتھ اس طرح کے لمحات بہت اہمیت رکھتے ہیں جو ہر چیز کو بہترین بنادیتے ہیں‘۔

مزید خبریں :