کراچی: فٹ پاتھ پر کھاناکھانے والے 2 خاکروب بے قابو کار کی ٹکر سے ہلاک

کام کرنے والے افراد کو روندنے والی کار— فوٹو جیو نیوز

کراچی: باغ کورنگی پل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں سڑک کی صفائی کرنے والی خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کو ملانے والے ملیر ندی کے پل پر تیزرفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں صفائی کرنے والے دو افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق کار کا نمبر  اے ایف ٹی 716  ہے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پر صفائی کرنے والے عملے کے ارکان فٹ پاتھ پر کھانا کھا رہے تھے، گاڑی چڑھنے سے چاروں افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی جارج مسیح اور خاتون فیروزہ ستار جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ دیگر 2 زخمیوں صوفیہ اور روبن کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :