20 جنوری ، 2020
قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔
پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔