پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

ویمن ڈیموکریٹک فورم بلوچستان کی صدر جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور: ویمن ڈیموکریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور لاپتہ افراد کا کیس لڑنے والی خاتون وکیل ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے واچ لسٹ میں نام شامل ہونے پر جلیلہ حیدر کو لاہور ائیر پورٹ پر روکا۔

ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، انہیں حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جلیلہ حیدر کو چھوڑ دیا۔

مزید خبریں :