پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

سندھ میں ہزاروں اساتذہ کی کمی: 10 سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا اعلان

فوٹو: فائل

کراچی: سندھ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم نے 10 سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کےکالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمے نے17 گریڈ کے 1500 لیکچرارز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق شعبہ کیمسٹری کے لیے 98 مرد و خواتین کی اسامیاں خالی ہیں جب کہ شعبہ ریاضی کے لیے 67 مرد اور 54 خواتین کی اسامیاں خالی ہیں۔

علاوہ ازیں شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172، اردو کے لیے 144 جب کہ مطالعہ پاکستان کے لیے 86 اسامیاں پُر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :