بھارتی گلوکار کی پاکستان آمد، مہمان نوازی کی تعریف کیے بغیر رہ نا سکے

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی گلوکار و اداکار روپندر سنگھ گِپی گریوال نے حال ہی میں گوردوارہ ننکا صاحب پر حاضری دی۔

گلوکار گِپی گریوال کی جانب سے گوردوارے پر حاضری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو وائرل ہورہی ہیں۔

گِپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کا واہگہ بارڈر پر سرکاری حکام نے استقبال کیا۔

گِپی گریوال نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے پاکستان آنے کا ارادہ کر رہے تھے اور یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی۔

بھارتی گلوکار نے اس سفر کو ممکن بنانے کی کوششوں پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے بھی گِپی گریوال کا ٹوئٹر پیغام کے ذریعے استقبال کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گِپی گریوال اپنے سفر کے دوران حسن ابدال میں گوردوارہ پنجا صاحب کا دورہ بھی کریں گے جب کہ وہ لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس جگہ پر بھی جائیں گے جہاں ان کے آباؤ اجداد تقسیم سے قبل مقیم تھے۔

مزید خبریں :