21 جنوری ، 2020
شام کے صوبوں ادلب اور حلب میں روس کے فضائی حملوں میں 15 شہری جاں بحق ہو گئے۔
شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق نے دعویٰ کیا ہے کہ ادلب اور حلب میں مختلف مقامات پر روس نے فضائی بمباری کی۔
ایک فضائی حملے میں حلب میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ادلب اور حلب میں علیحدہ علیحدہ حملوں میں 7 افراد کی جانیں گئیں۔