دنیا
Time 22 جنوری ، 2020

شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو پر دنیا کے امیر ترین شخص کا فون ہیک

سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کا موبائل فون ہیک ہو گیا۔ 

برطانیہ کے آل لائن جریدے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے ذاتی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بھیجی گئی ویڈیو کے بعد ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کا موبائل فون ہیک ہو گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ایک خطرناک ویڈیو ٹیکسٹ میسج بھیجا گیا اور جب جیف بیزوس نے واٹس ایپ میسج کھولا تو ان کا فون ہیک ہو گیا۔

دی گارجین نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہزادہ سلمان اور جیف بیزوس کے درمیان واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطہ رہتا تھا اور یکم مئی 2018 کو ایک غیر ضروری ویڈیو میسج بھیجا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے جڑے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ویڈیو میسج کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی جیف بیزوس کے موبائل سے بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا چرا لیا گیا

 تاہم دی گارجین اس حوالے سے لاعلم ہے کہ کس قسم کا ڈیٹا چرایا گیا اور اس چرائے گئے ڈیٹا کو کہاں اور کیسے استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :