Can't connect right now! retry

کھیل
22 جنوری ، 2020

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا — فوٹو: پی سی بی 

لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

بنگلادیش کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت محموداللہ کررہے ہیں جو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے بنگلادیشی ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جنہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ 

بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر واپس آکر 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہی ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM