23 جنوری ، 2020
لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کے دوران شہری مندرجہ ذیل متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف عام ٹریفک کے لیے کھلے رہے گی، فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سینٹر ٹریفک جاسکے گی۔
فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ، فوارہ نمبر ایک صدیق ٹریڈ سینٹر ، پل نہر جیل روڈ تا قرطبہ چوک اور فیروزپور روڈ بھی براستہ وحدت روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
اس کے علاوہ میچ دیکھنے آنے والے تمام شائقین کو ٹکٹ اور شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا، پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد شٹل سروس استعمال کرنی ہوگی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔