Time 23 جنوری ، 2020
کاروبار

ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہوکر 154.61 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید 154.5 اور قیمت فروخت 155.2 روپے رہی، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 154.61 روپے کا ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا کہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک ڈالر 154.52 روپے کا تھا جس کی قیمت اب 154.61 روپے ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں فی ڈالر کی قیمتِ خرید 154.5 اور قیمت فروخت 155.2 روپے رہی۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 171.33 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ بدھ کو ایک یورو کی قیمت 171.24 روپے تھی۔

اس کے علاوہ جاپانی کرنسی ین کی قدر میں بھی 01 پیسہ اضافہ ہوا اور وہ 1.41 روپے کا ہوگیا۔

روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور وہ 1.38 پیسے کے اضافے کے ساتھ 202.93 روپے کی سطح پر آگیا۔

اماراتی درہم بھی 3 پیسے اضافے کے بعد 42.09 کی سطح پر بند ہوا جبکہ سعودی ریال 2 پیسے اضافے کے ساتھ 41.21 روپے کے برابر پہنچ گیا۔

مزید خبریں :