پاکستان
Time 24 جنوری ، 2020

آرمی چیف نے الیکٹرانک وارفیئر اینڈ گراؤنڈ سرویلینس ریڈار لیبارٹریز کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن (این آر ٹی سی) ہری پور کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این آر ٹی سی ہری پور کے دورے کے موقع پر الیکٹرانک وارفیئر اینڈ گراؤنڈ سرویلینس ریڈار لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے این آرٹی سی کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کی تعریف کی اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن کی ایجادات کی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں :