پاکستان
Time 24 جنوری ، 2020

آرمی چیف سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کی ملاقات

جاپانی سینئر نائب وزیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر 

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے خارجہ امور کے سینیئر نائب وزیر کاناسوگی کینجی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے سینیئر نائب وزیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاپانی سینیئر نائب وزیر نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں :