24 جنوری ، 2020
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ میں پہلی بار جلسے سے خطاب کیا اور سندھ کی تقسیم کی مخالفت کردی۔
جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے کوئی ٹکڑے نہيں کرسکتا ، مہاجر کارڈ اور سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں توبہ کرو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مہاجروں کے نام پر آواز لگائی جاتی ہے کہ سندھ کے دو ٹکڑے کیے جائیں جبکہ سندھ کے حکمران اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے سندھی بھائیوں سے جھوٹ بولتے ہيں۔
انھوں نے لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے دیکھیں کہ ملک میں غریبوں کو آٹا دستیاب نہیں۔