Time 25 جنوری ، 2020
پاکستان

فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

وفاقی وزیر  برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ فیصل واوڈ نے الیکشن کمیشن میں اپنی دوہری شہریت کے حوالے سے غلط حلف نامہ جمع کرایا تھا۔

مزید خبریں :