پاکستان
Time 25 جنوری ، 2020

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کیلئے لڑکے اور لڑکی کو ہیوی بائیک دے دی

راولپنڈی میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تفریح کے لیے لڑکے اورلڑکی کو اپنی سرکاری ہیوی بائیک دے دی۔

ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی  ڈولفن فورس کی سرکاری ہیوی بائیک کی سواری سے لطف اندوز  ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد  سٹی پولیس آفیس (سی پی او) راولپنڈی نے ڈولفن فورس کے 2 متعلقہ اہلکاروں  آکاش اور ارسلان کو معطل کردیا ہے  جب کہ  2 اہلکاروں رمضان اورعدنان  کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی محکمانہ انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :