Time 25 جنوری ، 2020
انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے واش روم (بیت الخلاء)میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  مہوش حیات نے بتایا کہ  بدقسمتی سے انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر خواتین کا واش روم استعمال کیا جہاں انتہائی بدبو اور گندگی تھی جب کہ وہاں لال بیگ بھی چل رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف  حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے  بلکہ اس سے یہاں پہلی بار آنے والوں کے ذہنوں پر کیا تاثر قائم ہوتا ہوگا۔

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی بنیادی سہولتیں ہیں ،آئیں ہم سب اپنے عمل کو ٹھیک کریں۔

مزید خبریں :