Time 26 جنوری ، 2020
پاکستان

پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور ق لیگ کے لوگ رابطے میں ہیں: رانا تنویر

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین—فوٹو فائل

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے باغی ارکان اور ان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے عمران حکومت کو ملک سنوار نے کا پورا موقع دیا لیکن انہوں نے دیوالیہ کر دیا۔

انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے باغی ارکان اور ق لیگ کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔

رانا تنویر نے اپنے بیان میں لندن جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن ہمیں طلب کیا گیا نہ علم ہے، وفاق اور پنجاب میں تبدیلی ہمارے ٹارگٹ ہیں لہذا کوئی لندن پلان نہیں بن رہا۔

مزید خبریں :