سر پر آگ لگاکر بال بنانے کا انوکھا فن

۔۔۔۔۔اسکرین گریب 

آگ سے کرتب دکھاتے ہوئے تو آپ نے بہت لوگوں کو دیکھا ہوگا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک حجام کے آگ سے بال بنانے کے فن نے سب کو حیران کردیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا حجام کے پاس بیٹھا ہوا ہے جس کے سر پر پہلے سفید رنگ کی کوئی پروڈکٹ لگی ہوئی ہے۔

حجام لڑکے کے بالوں میں آگ بھڑکاتا ہے اور دو کنگھوں کی مدد سے تیزی سے اس کے بالوں میں ہاتھ چلا رہا ہے۔

حجام لڑکے کے بالوں میں اس وقت تک تیزی سے کنگھا کرتا رہتا ہے جب تک کہ وہ آگ بجھ نہیں جاتی۔

اس تمام تر ویڈیو میں بال کٹوانے والا شخص جس کے سر میں آگ بھڑکی ہوئی تھی وہ سکون اور اطمینان سے بیٹھا ہوا نظر آیا۔

۔۔۔اسکرین گریب

اس ویڈیو کو سب سے پہلے لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا گیا تھا اور اب تک اس ویڈیو کوکروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔