Time 29 جنوری ، 2020
پاکستان

مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے: وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم   کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بڑھتی مہنگائی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور معاشی ٹیم سے ملاقات میں کہا کہ اگر کابینہ اجلاس میں نہیں بتاسکتے تھے تو آج وجوہات بتائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ مہنگائی مزید نہیں بڑھنی چاہیے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، اور مجھے اس معاملے پر مِس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :