31 جنوری ، 2020
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کیخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ نہیں لگتا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی اُن کا ساتھ نبھائیں گے، نوکریوں، گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیراعظم نے یو ٹرن لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے اور کراچی کے مسائل پر توجہ دے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی مشاورت سے حل ہوجائے گا۔