کاروبار
Time 31 جنوری ، 2020

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے مالی سال 20-2019 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے اب 28 فروری 2020 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تھی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔


مزید خبریں :