ناریل اور زیتون کے تیل میں سے کون سا تیل بہتر ہے؟

فوٹو :فائل

ہم زیتون اور ناریل کے تیل کے بے شمار فوائد  سنتے آئے ہیں لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ان دونوں تیل میں سے کون سا تیل زیادہ بہتر ہے؟

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کھانا ایک بہترین تیل میں بنانا اس کی غذائیت بڑھا سکتا ہے، تو اس لیے ہمیں بھی اپنی خوراک کے لیے ایک بہترین تیل کا انتخاب کرنا ہوگا اور یہ ہمیں کافی مشکل لگتا ہے۔

آج ہم آپ کی اس ہی الجھن کو ختم کرنے والے ہیں اور ہم بتائیں گے کہ کون سا تیل استعمال کرنا بہتر ہوگا۔

ناریل کے تیل کی غذائی افادیت

فوٹو :فائل

ہم سب سے پہلے آپ کو ناریل کے تیل کی غذائی افادیت کے حوالے سے بتائیں گے، ایک چھوٹے چمچ ناریل کے تیل کی غذائی افادیت جانیے۔

کیلوریز: 120

مجموعی چکنائی: 14 گرام

سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 13 گرام

مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 1 گرام

پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 0

کولیسٹرول: 0

زیتون کے تیل کی غذائی افادیت

فوٹو :فائل

اب ہم آپ کو زیتون کے تیل کی غذائی افادیت کے حوالے سے بتائیں گے، ایک چھوٹے چمچ زیتون کے تیل کی غذائی افادیت جانیے۔

کیلوریز: 120

مجموعی چکنائی: 14 گرام

سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 2 گرام

مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 10 گرام

پولی سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ: 1.5 گرام

کولیسٹرول: 0

کون سا تیل زیادہ بہتر؟

فوٹو :فائل

متعدد مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذائیت کے اعتبار سے زیتون کا تیل ناریل کے تیل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، زیتون کے تیل میں اچھی چکنائی (فیٹ) ہوتی ہے اس میں موجود مونو سیچوریٹڈ فیٹ اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس ناریل کے تیل کے مقابلے میں زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔

ناریل کے تیل میں موجود سیچوریٹڈ فیٹ کو غذائی اعتبار سے بُری چکنائی تصور کی جاتی ہے اور ماہرینِ طب بھی اسے معتدل مقدار میں استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔  

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :