04 فروری ، 2020
اسلام آباد: چین سے آنے والے چینی شہری کو کورونا وائرس کے شبے میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو گزشتہ روزسے ہلکی کھانسی، بخار کی شکایت ہے، چینی مریض کا تھروٹ سوائب ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھجوا دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق چینی باشندے کو کم از کم 12 گھنٹوں تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔
چینی باشندہ آج ہی چین سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا۔