کھیل
Time 05 فروری ، 2020

پی سی بی کا اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ

شیراز بٹ 4 دہائیوں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن پر اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر میچ دیکھتے رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل میچز کے لیے خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیراز بٹ 4 دہائیوں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن پر اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر میچ دیکھتے رہے ہیں۔

وہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی مقبول ہیں، کھلاڑی ان سے گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔

شیراز بٹ طویل عرصے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس دیکھنے آئے تو بولنگ کوچ وقار یونس نے ان کا استقبال کیا اور گلے ملے۔

وقار یونس کی سفارش پر پی سی بی نے شیرازبٹ کو پی ایس ایل اور لاہور میں انٹرنیشنل میچز کے لیے پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوگا اور ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :