Time 07 فروری ، 2020
دنیا

ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ،تین مسافر ہلاک ہوگئے

پیگاسس ائیرلائنز کے 737 میں 2 بچوں اور 6 عملے کے ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے — فوٹو: اے ایف پی 

ترکی کے شہر استنبول کے ائیرپورٹ پر 183 افراد پر مشتمل مسافر طیارہ رن سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے نتیجے میں  تین افراد ہلاک اور 179 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ائیرلائنز کے ازمیر شہر سے استنبول آنے والے مسافر طیارے میں 12 بچوں اور  عملے کے 6 ارکان سمیت 183 افراد سوار تھے۔

مسافر طیارہ استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔

جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب لینڈنگ کے باعث پیش آیا جس کی وجہ خراب موسم اور بارش ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی  جارہی ہیں ۔


مزید خبریں :