06 فروری ، 2020
قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت جولائی تک مزید 1900 ارب روپے کا قرض لے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت بیرونی طور پر 1100 ارب روپے اور اندرونی طور پر 800 ارب روپے کا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق حکومت اپنی آئینی مدت میں 12261 ارب روپے ملکی اور 28.2 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔