Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
07 فروری ، 2020

گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے خلع مانگ لی

—فوٹو فائل 

کوک اسٹوڈیو کے مقبول گانوں میں پرفارم کرنے والی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ 

صنم ماروی نے لاہور کی فیملی کورٹ میں شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر  کی۔

درخواست میں صنم ماروی نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا تھا، شوہر بچوں کے سامنے گالیاں دیتا اور مارتا پیٹتا ہے، میں صرف اپنے بچوں کی خاطر شوہر کا ظلم برداشت کرتی رہی۔

صنم ماروی کا کہنا تھا کہ شوہر نے مارپیٹ کے دوران ایک بار گلا دبانے کی بھی کوشش کی لیکن اب شوہر کےساتھ مزید گزارہ ممکن نہیں۔

گلوکارہ نے شوہر سے علیحدگی کے لیے  عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی۔ 

واضح رہے کہ گلوکارہ کی  شوہر حامد علی بہلول کے ساتھ دوسری شادی ہے جن سے ان کے تین بچے ہیں جب کہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہوا تھا۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM