’میں نے آپ کی کبھی برائی نہیں کی‘، میرا جی کا ماہرہ کے سامنے جواب

فائل فوٹو

اداکارہ میرا نے  ماہرہ خان کے سامنے اعتراف کیا ہےکہ انہوں نے ان کی کبھی برائی نہیں کی۔

گزشتہ روز جھل مل ستاروں سے سجنے والے پہلے پاکستان انٹرنینشل اسکرین ایوراڈز(پیسا) نے دبئی میں رنگ بکھیرے۔

اس موقع پر ماہرہ خان، شہریار منور، میرا اور ثناء جاوید سمیت پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

ایوراڈ تقریب میں اداکار شہریار منور نے میرا اور ماہرہ خان کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریار منور نے ویڈیو بناتے ہوئے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواباً شہریار منور کے ساتھ بیٹھی میرا سے ناراضی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں میرا جی سے ناراض ہوئی ہوں، ماہرہ نے میرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہے نا اب ہم دوست بن چکے ہیں، میں نے کسی سے اب بھی سنا ہے کہ آپ نے میرے حوالے سے کچھ کہا ہے۔

ایسے میں میرا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی کہتی ہوں میں نے کبھی بھی آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

اس دوران شہریار نے مداخلت کرتے ہوئے میرا سے پوچھا کہ کیا آپ سچ کہہ رہی ہیں؟ جس پر میرا نے وعدہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں واقعی سچ کہہ رہی ہوں کہ میں نے ماہرہ کے خلاف کچھ نہیں کہا۔

مزید خبریں :