کراچی میں انفلوئنزا سے 5 افراد کے انتقال کر جانے کا انکشاف

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوئنزا سےانتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری سے لے کر اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوئنزا سے بیمار ہوئے جن میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر قائد میں ایچ ون این ون انفلوئنزا سے 5 افراد انتقال کر چکے ہیں، انتقال ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایچ ون این ون انفلوئنزا سے متعلق ماہرین صحت نے تجویز کی ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں جب کہ چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح دھولیں، اور بلا ضرورت رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :