سجاد علی نے بیٹے کے ساتھ نیا گانا ریلیز کردیا

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

پاکستان کے مقبول ترین گلوکار سجاد علی نے بیٹے کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا ۔

سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں گانے کو اب تک 60 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

سجاد علی کے نئے گانے ’بارش‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ریما کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا خوبی بھی ہے۔

رومانوی گانے کی 3 منٹ 47 سیکنڈز پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی کا بیٹا اپنے ہی والد کی جوانی کا ایک کردار ادا کررہا ہے۔

’بارش‘ کی ویڈیو دو محبت کرنے والے لوگوں کی کہانی کے گِرد ہے جس میں بارش کے موقع پر دونوں اپنی راہیں جدا کر لیتے ہیں۔

بارش کی موسیقی کو گلوکار سجاد علی نے ہی ترتیب دیا ہے جب کہ اسے انہوں نے ہی گایا ہے۔

۔۔۔۔اسکرین گریب


مزید خبریں :