پاکستان
Time 13 فروری ، 2020

’یو این امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں‘

اقوام متحدہ کے کانگو میں تعینات امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین دستے کو داد دیتے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں ملک کے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کانگو امن مشن میں پاکستانی خواتین دستے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی، پولیس افسران، سافٹ ویئر انجینئرز، سائکولوجسٹ، ڈاکٹرز اور جینڈر ایڈوائزرز (خواتین اور مردوں کی رہنمائی کرنے والے ماہرین) لوگ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی ٹوئٹ کو ری شیئر کر کے لکھا کہ پاکستانی خواتین پوری دنیا کے سامنے قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے لکھا کہ امن مشن پر مامور خواتین اقوام متحدہ کے امن مشن کو درپیش متعدد تنازعات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان نے حاصل کیا تھا۔

اس حوالے سے  اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

مزید خبریں :