کاروبار
Time 14 فروری ، 2020

انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے کم ہوکر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے ہوگئی: انٹربینک— فوٹو:فائل 

کراچی: انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر آگئی۔

انٹر بینک میں یہ ڈالر کی 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 154 روپے 40 پیسے رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں ڈالر نے اونچی اڑان بھری تھی اور ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 

مزید خبریں :