پاکستان
Time 14 فروری ، 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

راولپنڈی: بھاری فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور اور ملحقہ دیہاتوں میں مارٹرگولہ لگنے سے 13 سال کی بچی زخمی ہوگئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے کئی شہری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :