Time 15 فروری ، 2020
پاکستان

وزیراعظم نے ساتھیوں پر نظر رکھنے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی

فائل فوٹو

اسلام آباد: معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان اور قریبی ساتھیوں کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

باخبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے اس مقصد کے لیے وفاقی خفیہ ایجنسی کو ڈیوٹی سونپ دی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منفی سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں باخبر رکھیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایک مشیر کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو مفصل خفیہ رپورٹس موصول ہو رہی ہیں، اسی طرح وزیراعظم کے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ بھی تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، وزیراعظم کو موصول سیکیورٹی رپورٹس میں بعض وزراء کو بہت مخلص بھی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹ: یہ خبر 15فروری کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :