برقی سیڑھیوں میں لکیر نما نالیاں کیوں ہوتی ہیں؟

— فائل فوٹو

آج کے زمانے میں تقریباً ہر شاپنگ مال، ائیرپورٹ یا اسی طرح کی جگہوں پر برقی سیڑھیاں یعنی اسکلیٹر نصب کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے انسان سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے پر توانائی خرچ کرنے سے بچ جاتا ہے لیکن کیاآپ نے کبھی سوچا کہ ان برقی سیڑھیوں پر لمبی لمبی لکیر نما نالیاں کیوں موجود ہوتی ہے؟

اگرچہ یہ لکیریں ان سیڑھیوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں مگر انہیں بنانے کی اصل وجہ سیڑھیوں میں خوبصورتی پیدا کرنا نہیں ہے۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان سیڑھیوں کے شروع میں ایک کنگھا نما دھات بھی نصب ہوتی ہے جو کہ جوتوں کے ساتھ آنے والے کسی بھی قسم کے کچرے یا گرَد جو کہ ان نالیوں میں جاتا ہے اسے صاف کر دیتی ہےجس کی وجہ سے یہ سیڑھیاں پھنستی بھی نہیں ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ اگر پھسلن کا سبب بننے والا کوئی محلول اگر سیڑھیوں پر گرے تو وہ بھی براہ راست ان نالیوں میں جاتا ہے اور لوگوں کے لیے پھسلن کا سبب نہیں بنتا جب کہ شروع میں لگا کنگھا اسے صارف بھی کر دیتا ہے۔