کاروبار
Time 19 فروری ، 2020

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ

1350 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 92500 روپے ہوگئی: صرافہ بازار— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 92500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 1158 روپے اضافے سے 79304 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 23 ڈالر اضافے سے 1610 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :