خاتون نے ایک منٹ میں ہاتھوں سے 7 فرائی پین موڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کیتھلین کرازی نے صرف ایک منٹ میں ایلمونیم سے بنے 7 فرائی پین موڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا،فوٹو:گنیز بک ویب سائٹ

خواتین اپنے کچن میں کھانے پکانے کے مختلف تجربات کرتی رہتی ہیں تاہم ایک جرمن خاتون نے اپنے ہاتھوں سے فرائی پین موڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون کیتھلین کرازی نے صرف ایک منٹ میں ایلمونیم سے بنے 7 فرائی پین موڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیتھلین فرائی پین کو اپنے ہاتھوں سے دبا کر بالکل رول کی طرح موڑ رہی ہیں۔

کیتھلین سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی لِنزے لِنڈ برگ کے پاس تھا جنہوں نے 2014 میں ایک منٹ میں 6 فرائی پین رول کیے تھے۔

مزید خبریں :