جیو کے کامیڈی پروگرام خبرناک کے مشہور کردار ندیم برال دنیا چھوڑ گئے

ندیم برال—فوٹو جیو نیوز

لاہور : جیو نیوز کے معروف پروگرام خبرناک کے مشہور کردار ندیم برال انتقال کر گئے۔

ندیم برال کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ عسکری 9 میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

 ندیم برال گزشتہ 30 سال سے اسٹیج کے ساتھ منسلک تھے، وہ کامیڈین ببو برال مرحوم کے شاگرد تھے،  انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔

ندیم برال 2 سال سے جیو نیوز کے معروف پروگرام خبرناک کے لیے کام کر رہے تھے جس میں وہ مجیدی، سدھو پاجی اور انسپکٹر قریشی کے لازوال کردار  کے جوہر دکھا چکے تھے۔

ندیم برال کا پروگرام خبرناک کے لیے وڈے خاں صاحب کا کردار بھی مشہور ہوا۔

مزید خبریں :