21 فروری ، 2020
وزیراعظم عمران خان سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر شنیچی کیتاؤ نے ملاقات کی۔
جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائیکا) کے صدر 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے جائیکا کے صدر شنیچی کیتاؤ نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو جائیکا کے تعاون سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں پاک جاپان مضبوط پارٹنر شپ اور تعمیر وترقی میں تعاون کو سراہا۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے۔