اپاہج فنکارہ نے معذوری کو ہی طاقت بنا لیا

فوٹو: بشکریہ افغان ایشیا نیوز

ہاتھ اور  پاؤں سے معذور فنکارہ روبابا محمدی نے افغانستان جیسے ملک، جہاں خواتین اور  معذور افراد کے حقوق کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جاتا،  میں رہ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تعلق رکھنے والی فنکارہ روبابا محمدی بچپن میں اسکول تو نہیں جا سکیں لیکن انہوں نے خود کو اس قابل بنایا اور اپنی معذوری کو طاقت سمجھتے ہوئے دانتوں میں پینٹ برش کو پکڑ کر شاندار فن پارے تخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا۔

آج 19 سالہ افغانی فنکارہ روبابا محمدی کے فن پارے عالمی سطح پر نمائش کے لیے بھی پیش کیے جاتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے دوسرے معذور فنکاروں کی تربیت کے لیے ایک سینٹر بھی کھول رکھا ہے۔

فوٹو: بشکریہ افغان ایشیا نیوز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روبابا محمدی کے اس سینٹر میں تقریبا 50 طلبا تربیت حاصل کرتے ہیں اور یہ اپنی پینٹنگز کو فروخت کر  کے اس سینٹر کے اخراجات ادا کرتی ہیں۔

روبابا محمدی کا کہنا ہے کہ میری پینٹنگز زیادہ تر افغان خواتین، خواتین کی طاقت، خوبصورتی، محبت اور خواتین کو درپیش چیلنجز کے بارے میں ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :