کھیل
Time 22 فروری ، 2020

سائمن ٹوفل ڈھابہ چائے کے رسیا نکلے

— ویڈیو اسکرین گریب

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ امپائر سائمن ٹوفل بھی چائے کے رسیا نکلے۔

سائمن ٹوفل کا شمار کرکٹ کے بہترین امپائروں میں ہوتا ہے اور وہ 2004 سے 2008 تک مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔

سائمن ٹوفل 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے وقت میزبان ٹیم کی ہی بس میں سوار تھے اور اب تقریباً 11 سال کے بعد پاکستان سپر لیگ کے موقع پر پاکستان آئے ہیں جہاں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستانی دودھ پتی چائے کہ رسیا ہیں۔

سائمن ٹوفل نے کراچی میں خالص دیسی ڈھابہ انداز میں چائے بنا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر سائمن ٹوفل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں دیسی ڈھابہ انداز میں چائے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرکٹر اور امپائر  سائمن ٹوفل نے خالص دیسی چائے بنا کر ساتھیوں سے بھی خوب داد وصول کی۔

مزید خبریں :