Time 22 فروری ، 2020
پاکستان

بیرسٹر خالد جاوید کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

خالد جاوید خان پیر کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواستوں پر حکومتی مؤقف پیش کریں گے: ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے انور منصور خان کی جگہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دو روز قبل وفاقی حکومت کے مطالبے پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے انور منصور خان کی جگہ خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب وزارت قانون کی جانب سے خالد جاوید خان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے خالد جاوید خان کو  اٹارنی جنرل تعینات کر دیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیر کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواستوں پر حکومتی مؤقف پیش کریں گے۔


مزید خبریں :