23 فروری ، 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور سابق اداکار شترو گن سنہا نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو بھی اُجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران بھارتی سیاستدان و سابق اداکار شتروگن سنہا نے کہا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی سیاستدان و سابق اداکار شتروگن سنہا لاہور میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے۔